مرکز کی سرگرمیاں

Children categories

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس اختتام پذیر ملک وملت وانسانیت سے متعلق مسائل زیر غور

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس اختتام پذیر ملک وملت وانسانیت سے متعلق مسائل زیر غور (0)

۳۴ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس بنگلور میں
نئی دہلیـ۱۹مارچ۲۰۱۷ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی پریس ریلیز کے مطابق آج مورخہ۱۹مارچ۲۰۱۷ء کو مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت جناب حافظ محمد عبدالقیوم نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند بمقام اہل حدیث کمپلیکس، اوکھلا، نئی دہلی منعقد ہوا جس میں تقریبا ۲۱ صوبوں سے بڑی تعداد میں اراکین مجلس عاملہ ومدعوئین خصوصی نے شرکت کی۔ اور ملک وملت نیزجماعت کو درپیش مسائل کاجائزہ لیا ۔ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کی ہمہ جہت دعوتی، تعلیمی، ملی وانسانی خدمات سے متعلق رپورٹ اور ناظم مالیات الحاج وکیل پرویز صاحب نے سالانہ حساب کتاب پیش کیا جس پر موقر اراکین نے اظہار اطمینان و مسرت فرمایا۔ اجلاس میں من جملہ دیگر امور کے طے پایا کہ ۳۴ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس بنگلور میں ہوگی۔ نیز یہ کہ صوبائی جمعیات کے انتخابات وقت کے اندر ہوں۔جمعیت کی تعمیر وترقی کے لیے منصوبے زیر غور آئے۔ اتفاق رائے سے کئی اہم ملی، ملکی اور جماعتی حالات کے پیش نظر فیصلے کئے گئے اور کافی غور وخوض کے بعد ملک وملت اور انسانیت سے متعلق درج ذیل قرار دادیں پاس کی گئیں۔

sمجلس عاملہ کی قرارداد میں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے اور برادران وطن کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانی، امن وشانتی کا پیغام عام کرنے ،بھائی چارہ وقومی یکجہتی کے کوشش کرنے پر زوردیاگیا۔اجلاس میںبابری مسجد قضیہ کے جلد ازفیصل کرانے ، بے قصور مسلم نوجوانوں کو ہراساں کرنے والے خاطی پولس افسران کو قانون کے دائرے میں لانے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کی اپیل کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں برادران وطن اورمسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شراب نوشی ودیگر منشیات سے پرہیز کریں اورنوجوانوں میں پائی جانے والی اخلاق باختہ برائیوں کو دور کرنے کے لئے مخلصانہ کوشش کریں۔
مجلس عاملہ کی قرارداد میں انسداد فرقہ وارانہ فساد بل کو پاس کرانے اور انتظامیہ کو فسادات میں جواب دہ بنانے کی اپیل اور ملک میں عصمت دری کے واقعات پر اظہار تشویش کیا گیاہے۔ قرار داد میں پولس اورنیم فوجی دستوں میں مسلم نمائندگی کویقینی بنانے کے حکومتی فیصلہ کا خیر مقدم کیا گیاہے۔ مسلمانوں کے خلاف دھمکی آمیز و نفرت انگیز بیانات پراظہار تشویش کیا گیا۔اجلاس میںجماعت کے اندر انتشار وخلفشار پیداکرنے والوں اورتنظیمی امور کو سبوتاژ کرنے والوںنیزجمعیت کے ذمہ داران پربے سروپاالزام لگانے والوں کی بھی مذمت کی گئی اور وسیع تر جماعتی مفادات کے پیش نظرانہیں اپنی حرکتوں سے باز رہنے کی تلقین کی گئی۔
مجلس عاملہ کی قرارداد میں داعش اور اس کی دہشت گردی کی مذمت اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیراہتمام ’’داعش اوردہشت گردی کی بیخ کنی میں قومی یکجہتی کا کردار‘‘ کے عنوان پر منعقدہ سیمینارکو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا ہے۔
قرارداد میں اسرائیلی جارحیت، اسلامی مقدسات کی بے حرمتی اور فلسطینیوں پہ عرصہ حیات تنگ کرنے کی مذمت اورفلسطینیوں سے اظہار ہمدردی اوران کے کاز کی حمایت کی گئی ہے ،اسی طرح سے عراق افغانستان وغیرہ میں مسلسل ہورہے جانی ومالی نقصانات پراظہار تشویش کیا گیا ہے اور انصاف پسند اقوام عالم سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ متعلقہ ممالک میں اقتدار اعلیٰ کو عوام کے حوالہ کیا جائے۔قرارداد میں ملی وجماعتی اہم شخصیات کی وفیات پر بھی اظہار رنج وغم اور ان کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیاگیا

View items...

ملک و ملت و جماعت سے متعلق اہم فیصلے اور داعش اور ظواہری کی مذمت
نئی دہلی۔۷ستمبر۴۱۰۲ ،مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی پریس ریلیز کے مطابق آج اہل حدیث کمپلیکس،اوکھلا،نئی دہلی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس زیرصدارت امیرجمعیت محترم حافظ محمدیحيٰ دہلوی حفظہ اللہ منعقد ہوا جس میں ملک کے طول وعرض سے بھاری تعدادمیں آئے اراکین ومدعووین خصوصی نے شرکت کی۔ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی اورناظم مالیات جناب الحاج وکیل پرویز صاحب نے اپنی اپنی رپورٹیں پیش کیںجن پر مجلس نے اطمینان و خوشی کا اظہارکیا۔ میٹنگ میںجمعیت کے کاموں کا جائزہ لیا گیااورمالی استحکام پر غور کیا گیا، آئندہ کے دعوتی،تعلیمی، تنظیمی اوررفاہی منصوبوں کوعملی جامہ پہنانے کے لئے لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا۔

جماعت و جمعیت میں انتشار پھیلانے والے عناصر کی پرزور مذمت اور ان سے ہوشیار رہنے کی تلقین ، اہل حدیث منزل کی کاغذی منتقلی کا پر زور مطالبہ
'نئی دہلی۔۸۱مئی۴۱۰۲ ،مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی پریس ریلیز کے مطابق آج اہل حدیث کمپلیکس،اوکھلا،نئی دہلی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کی ایک اہم میٹنگ امیرجمعیت محترم حافظ محمدیحيٰ دہلوی حفظہ اللہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے بیشتر صوبوں سے آئے اراکین اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔ناظم عمومی اورناظم مالیات نے اپنی اپنی رپورٹیں پیش کیںجن پر مجلس نے اطمینان و خوشی کا اظہارکیا ۔میٹنگ میںجمعیت کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیااور آئندہ دعوتی،تعلیمی، تنظیمی اوررفاہی منصوبوں کومہمیزدینے کے لئے غور کیا گیا۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام
بتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس بحسن و خوبی اختتام پذیر
اختتامی اجلاس میں مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ عبدالمحسن القاسم کی شرکت
ملک و ملت اور انسانیت سے متعلق مسائل پر قرارداد منظور
دہلی: ۳/ مارچ ۴۱۰۲ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان کے مطابق گزشتہ کل دس بجے شب رام لیلا میدان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام بتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس بحسن وخوبی اختتام پذیر ہوگئی جس میں ملک و بیرون ملک سے مقتدر علمائے کرام، دانشوران عظام ، اہم علمی وسماجی شخصیات اور صوبائی جمعیات کے ذمہ داران نے ملک کے کونے کونے سے امڈی عوامی بھیڑ کو خطاب کیا اور قیمتی مقالات و گرانقدر تاثرات پیش کئے ۔ ’’اعتدالـ امن عالم اور فلاح انسانیت کا ضامن‘‘ جیسے اہمیت و تاثیر سے بھر پور عنوان پر کانفرنس منعقد کرنے پر مزکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ذمہ داران کو مبارک باد پیش کی جمعیت کی ہمہ جہت دینی، دعوتی، تعلیمی و رفاہی خدمات کو سراہا اور اس کانفرنس کو وقت کی بڑی ضرورت قرار دیا۔


رام لیلا میدا ن میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام بتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس میں امام مسجد نبوی کا ایمان افزا خطاب
امام حرم نے اعتدال و بھائی چارہ کا پیغام دیا
دہلی: ۲/مارچ ۴۱۰۲ء
3اللہ نے انسانوں کو بڑی نعمتیں دی ہیں اور سب سے بڑی نعمت اسلام کی نعمت ہے ۔اسلام ایک ایسا دین ہے جو نہایت مکمل اور دین اعتدال ہے ۔ اس کے سایے میں گذرنے والی زندگی نہایت سعادت مند و خوش بخت ہی۔ اسلام کی سعادت اس وقت تک متحقق نہیں ہوسکتی جب تک کہ اس کی وسطیت اور میانہ روی کو اختیار نہ کیا جائی۔ ان خیالات کا اظہار مسجد نبوی مدینہ منور ہ کے امام و خطیب سماحۃ الشیخ عبدالمحسن القاسم حفظہ اللہ نے کیا ۔ موصوف مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام بتیسویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس ، رام لیلا گرائونڈ کے آخری دن جم غفیر سے خطاب کر رہے تھے ۔

Page 7 of 16

The Collective Fatwa against Daish and those of its ilk

ہمارے رسائل وجرائد

http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/al-isteqamah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/islahe-samaj2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/jareeda-tarjumah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/the-symple-truth2gk-is-214.jpglink
«
»
Loading…