مرکز کی سرگرمیاں

Children categories

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس اختتام پذیر ملک وملت وانسانیت سے متعلق مسائل زیر غور

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس اختتام پذیر ملک وملت وانسانیت سے متعلق مسائل زیر غور (0)

۳۴ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس بنگلور میں
نئی دہلیـ۱۹مارچ۲۰۱۷ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی پریس ریلیز کے مطابق آج مورخہ۱۹مارچ۲۰۱۷ء کو مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت جناب حافظ محمد عبدالقیوم نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند بمقام اہل حدیث کمپلیکس، اوکھلا، نئی دہلی منعقد ہوا جس میں تقریبا ۲۱ صوبوں سے بڑی تعداد میں اراکین مجلس عاملہ ومدعوئین خصوصی نے شرکت کی۔ اور ملک وملت نیزجماعت کو درپیش مسائل کاجائزہ لیا ۔ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کی ہمہ جہت دعوتی، تعلیمی، ملی وانسانی خدمات سے متعلق رپورٹ اور ناظم مالیات الحاج وکیل پرویز صاحب نے سالانہ حساب کتاب پیش کیا جس پر موقر اراکین نے اظہار اطمینان و مسرت فرمایا۔ اجلاس میں من جملہ دیگر امور کے طے پایا کہ ۳۴ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس بنگلور میں ہوگی۔ نیز یہ کہ صوبائی جمعیات کے انتخابات وقت کے اندر ہوں۔جمعیت کی تعمیر وترقی کے لیے منصوبے زیر غور آئے۔ اتفاق رائے سے کئی اہم ملی، ملکی اور جماعتی حالات کے پیش نظر فیصلے کئے گئے اور کافی غور وخوض کے بعد ملک وملت اور انسانیت سے متعلق درج ذیل قرار دادیں پاس کی گئیں۔

sمجلس عاملہ کی قرارداد میں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے اور برادران وطن کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کرانی، امن وشانتی کا پیغام عام کرنے ،بھائی چارہ وقومی یکجہتی کے کوشش کرنے پر زوردیاگیا۔اجلاس میںبابری مسجد قضیہ کے جلد ازفیصل کرانے ، بے قصور مسلم نوجوانوں کو ہراساں کرنے والے خاطی پولس افسران کو قانون کے دائرے میں لانے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے کی اپیل کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں برادران وطن اورمسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شراب نوشی ودیگر منشیات سے پرہیز کریں اورنوجوانوں میں پائی جانے والی اخلاق باختہ برائیوں کو دور کرنے کے لئے مخلصانہ کوشش کریں۔
مجلس عاملہ کی قرارداد میں انسداد فرقہ وارانہ فساد بل کو پاس کرانے اور انتظامیہ کو فسادات میں جواب دہ بنانے کی اپیل اور ملک میں عصمت دری کے واقعات پر اظہار تشویش کیا گیاہے۔ قرار داد میں پولس اورنیم فوجی دستوں میں مسلم نمائندگی کویقینی بنانے کے حکومتی فیصلہ کا خیر مقدم کیا گیاہے۔ مسلمانوں کے خلاف دھمکی آمیز و نفرت انگیز بیانات پراظہار تشویش کیا گیا۔اجلاس میںجماعت کے اندر انتشار وخلفشار پیداکرنے والوں اورتنظیمی امور کو سبوتاژ کرنے والوںنیزجمعیت کے ذمہ داران پربے سروپاالزام لگانے والوں کی بھی مذمت کی گئی اور وسیع تر جماعتی مفادات کے پیش نظرانہیں اپنی حرکتوں سے باز رہنے کی تلقین کی گئی۔
مجلس عاملہ کی قرارداد میں داعش اور اس کی دہشت گردی کی مذمت اور مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیراہتمام ’’داعش اوردہشت گردی کی بیخ کنی میں قومی یکجہتی کا کردار‘‘ کے عنوان پر منعقدہ سیمینارکو وقت کی ضرورت قرار دیا گیا ہے۔
قرارداد میں اسرائیلی جارحیت، اسلامی مقدسات کی بے حرمتی اور فلسطینیوں پہ عرصہ حیات تنگ کرنے کی مذمت اورفلسطینیوں سے اظہار ہمدردی اوران کے کاز کی حمایت کی گئی ہے ،اسی طرح سے عراق افغانستان وغیرہ میں مسلسل ہورہے جانی ومالی نقصانات پراظہار تشویش کیا گیا ہے اور انصاف پسند اقوام عالم سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ متعلقہ ممالک میں اقتدار اعلیٰ کو عوام کے حوالہ کیا جائے۔قرارداد میں ملی وجماعتی اہم شخصیات کی وفیات پر بھی اظہار رنج وغم اور ان کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کیاگیا

View items...

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام سولہواںکل ہند مسابقہ قرآن کریم بحسن و خوبی اختتام پذیر
اول پوزیشن حاصل کرنے والے بعض طلبہ کا روح پرورمظاہر ہ قرأت اور اہم شخصیات کے گراں قدرتاثرات
دہلی:۱۳اگست ۔قرآن کریم کے حفّاظ کرام ،ملت اسلامیہ کا سرمایۂ افتخار ہیںاوروہ سب سے اعلیٰ وارفع درجے پر فائز ہیں ان کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے ۔جو قوم کتاب اللہ سے جڑی ہوئی ہواس کے مفاہیم وتقاضوں کو سمجھتی ہواور اس پر عمل پیراہو وہ روئے زمین پر سب سے زیادہ معزز اور سعادت مندقوم ہے نیز قرآن کریم مضطرب انسانیت کے لئے امن واطمینان کا ابدی پیغام ہی۔قرآن و حدیث سے براہ راست تعلق بڑے شرف و سعادت کی بات ہے اور اس کی ہمہ جہت خدمت قسمت والوں کو حاصل ہوتی ہے ۔مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند ملک کی پہلی تنظیم ہے جس نے اس کی نشرو اشاعت مقامی زبانوں میں ترجمہ وتفسیر اور مسابقہ کے ذریعہ نونہالان ملت میں اس کے حفظ وتجویدوتفسیر کا شوق پیداکرکے نمایاں کردار اداکیاہی۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے سولہویں کل ہندمسابقہ حفظ وتجوید وتفسیر قرآن کریم کے اختتامی اجلاس منعقدہ ۰۳ اگست بمقام اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا، نئی دہلی زیر صدارت حافظ عتیق الرحمن طیبی حفظہ اللہ کے حاضرین سے خطاب کررہے تھی۔

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام سولہواںکل ہند مسابقہ قرآن کریم بحسن و خوبی اختتام پذیر
اول پوزیشن حاصل کرنے والے بعض طلبہ کا روح پرورمظاہر ہ قرأت اور اہم شخصیات کے گراں قدرتاثرات
دہلی:۱۳اگست ۔قرآن کریم کے حفّاظ کرام ،ملت اسلامیہ کا سرمایۂ افتخار ہیںاوروہ سب سے اعلیٰ وارفع درجے پر فائز ہیں ان کی جتنی بھی تحسین کی جائے کم ہے ۔جو قوم کتاب اللہ سے جڑی ہوئی ہواس کے مفاہیم وتقاضوں کو سمجھتی ہواور اس پر عمل پیراہو وہ روئے زمین پر سب سے زیادہ معزز اور سعادت مندقوم ہے نیز قرآن کریم مضطرب انسانیت کے لئے امن واطمینان کا ابدی پیغام ہی۔قرآن و حدیث سے براہ راست تعلق بڑے شرف و سعادت کی بات ہے اور اس کی ہمہ جہت خدمت قسمت والوں کو حاصل ہوتی ہے ۔مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند ملک کی پہلی تنظیم ہے جس نے اس کی نشرو اشاعت مقامی زبانوں میں ترجمہ وتفسیر اور مسابقہ کے ذریعہ نونہالان ملت میں اس کے حفظ وتجویدوتفسیر کا شوق پیداکرکے نمایاں کردار اداکیاہی۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے سولہویں کل ہندمسابقہ حفظ وتجوید وتفسیر قرآن کریم کے اختتامی اجلاس منعقدہ ۰۳ اگست بمقام اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا، نئی دہلی زیر صدارت حافظ عتیق الرحمن طیبی حفظہ اللہ کے حاضرین سے خطاب کررہے تھی۔

اہم ملی،ملکی اورجماعتی مسائل پر غوروخوض
نئی دہلی:۰۳اگست ۵۱۰۲ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی پریس ریلیز کے مطابق آج اہل حدیث کمپلیکس،اوکھلا،نئی دہلی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کی ایک اہم میٹنگ امیرجمعیت محترم حافظ محمدیحيٰ دہلوی حفظہ اللہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے بیشتر صوبوں سے آئے اراکین اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔ناظم عمومی اورناظم مالیات نے اپنی رپورٹیں پیش کیںجن پر مجلس نے اطمینان و خوشی کا اظہارکیا ۔میٹنگ میںجمعیت کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیااور آئندہ دعوتی،تعلیمی، تنظیمی اوررفاہی منصوبوں کومہمیزدینے کے لئے غور کیا گیا۔

ناظم عمومی مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی کا سولہویں کل ہند مسابقہ حفظ وتجویدوتفسیر قرآن کریم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب
نئی دہلی: ۹۲اگست ۵۱۰۲ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیراہتمام سولہویں کل ہند مسابقہ حفظ وتجوید وتفسیر قرآن کریم کا شاندارافتتاح آج یہاں اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا میں مرکزی جمعیت کے مفتی مولانا جمیل احمد مدنی کی صدارت میں ہوا۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے ہندوستان کے گوشہ گوشہ سے آئے تمام مشارکین اور معززحکم ومہمانان گرامی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ قرآن پوری دنیاکے لئے امن وشانتی کا پیغام اورہرطرح کی کامیابی کا وسیلہ اور پوری انسانیت کے لئے اللہ کا آخری پیغام ہی۔افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آج پوری دنیا کو سیدھی راہ کی تلاش ہے ،ہرشعبہ کے لوگ بھٹک رہے ہیں ایسے میں قرآن ہماری کامیابی وکامرانی کا سب سے بڑا ذریعہ ہی۔ انہوںنے کہا کہ قرآن کو پڑھنے والے اور پڑھانے والے روئے زمین پرسب سے افضل ہیں اورآخرت میں بھی سب سے افضل ہوںگی، مدارس کو دین کا قلعہ قرار دیا اور اس کے متعلقین کی جم کر تعریف کی۔ آج دنیا میں ہماری بابت جو تصورہے اس کے تناظرمیں ہمارے لیے یہ مزیدضروری ہوجاتا ہے کہ ہم دنیا کے سامنے قرآن کا عملی نمونہ پیش کریں۔ ناظم عمومی نے قرآن کودنیا کی سب سے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کا عالم سلیقہ مند ہوتاہی۔افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے کہا کہ دنیا میںقرآن کے حقوق ادا کرنے والے آخرت میں بھی معزز وسرخ روہوںگے اس لئے ہم اپنے اندر قرآن کے ذریعہ تقوی پیدا کریں۔

Page 4 of 16

The Collective Fatwa against Daish and those of its ilk

ہمارے رسائل وجرائد

http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/al-isteqamah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/islahe-samaj2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/jareeda-tarjumah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/the-symple-truth2gk-is-214.jpglink
«
»
Loading…