مرکز کی سرگرمیاں
حافظ محمدیحییٰ دہلوی کی قیادت میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند اور اس کی اکائیاں متحد اراکین مجلس عاملہ نے غیر دستوری جمعیت کو ایک ماہ کے اندر تحلیل کرنے کی مہلت دی
دہلی: ۷۱/اکتوبر ۲۱۰۲ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آج مورخہ ۷۱/اکتوبر۲۱۰۲ء بروز بدھ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت جناب حافظ محمد یحییٰ دہلوی ،ا میر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند بمقام اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا ، نئی دہلی منعقد ہوا جس میں ملک کے تمام صوبوں سے موقر اراکین عاملہ و ذمہ داران صوبائی جمعیات اہل حدیث شریک ہوئے ۔ ان موقر اراکین عاملہ و صوبائی جمعیات کے ذمہ داران نے بیک زبان مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیر جناب حافظ محمد یحییٰ دہلوی اور ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی کی قیادت میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے اپنی والہانہ وابستگی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم موجودہ ذمہ داران کی قیادت میں ملکی سطح پر متحد و منظم ہیں۔
موقر اراکین نے کہا کہ مرکزی جمعیت کے اندر کسی طرح کی بیجا مداخلت یا جمعیت و جماعت کے اندر انتشار و فساد پھیلانے کی کسی طرح کی بھی کوشش نا قابل برداشت ہے ۔ نیز موقر ہائوس نے جمعیت مخالف سرگرمیوں میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کو موقع دیا کہ وہ ایک مہینہ کے اندر اپنی غیر دستوری جمعیت کو تحلیل کردیں اس کے بعد ہی کسی طرح کی بھی گفتگو دستورکی روشنی میں ممکن ہوسکے گی۔
وہ زندگی نہایت مبارک اور سعادت مند ہے جو قرآن کے زیر سایہ گزری
اہلِ حدیث کمپلیکس اوکھلا، نئی دہلی میںامام حرم مکی فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر فیصل جمیل حسن غزاوی حفظہ اللہ کا پر مغز خطاب
نئی دہلی!4مارچ 2013ء
قرآن کریم اللہ رب العزت کا انسانیت کے نام عظیم پیغام اور زندگی گزارنے کا بہترین دستور ہی، اسے اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی بھلائی اور نجات کے لئے نازل کیا ۔قرآن کا طریقہ ہی بہتر طریقہ ہی۔وہ زندگی مبارک ، سعادت مند اور پرکیف ہے جو قرآن کے زیر سایہ گزری۔ان خیالات کا اظہار امام حرم مکی فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر فیصل جمیل حسن غزاوی حفظہ اللہ نے کیا۔موصوف آج بعد نماز عصر اہل حدیث کمپلیکس میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیرِ اہتمام منعقد کئے گئے ایک استقبالیہ پروگرام میں سامعین کے بھرے مجمع سے خطاب فرما رہے تھی۔
امام و خطیب حرم مکی شیخ محمد بن عبداللہ السبیل کے سانحہ انتقال پر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کا تعزیتی پیغام
دہلی : ۰۲/دسمبر ۲۱۰۲ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں حرم مکی کے امام و خطیب ، امور مسجد حرام و مسجد نبوی کے سابق رئیس ، رکن سپرم علماء کونسل ورکن اسلامی فقہ اکیڈمی جدہ ، معروف عالم دین فضیلۃ الشیخ محمد بن عبداللہ السبیل کے سانحہ انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی موت کو عظیم دینی، علمی اور انسانی خسارہ قرار دیا ہی۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر
مؤقر اراکین نے جمعیت کے استحکام اور ملک وملت اورانسانیت کی خدمت کے حوالے سے اہم فیصلے کئی
۵۱جولائی ۲۱۰۲ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے ناظم عمومی مولانا اصغرعلی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں کہاہے کہ آج مورخہ ۵۱جولائی ۲۱۰۲ء بروز اتواربمقام اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا ،نئی دہلی،زیر صدارت جناب حافظ محمدیحییٰ دہلوی امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند مجلس عاملہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکی مجلس عاملہ کا ایک غیرمعمولی اجلاس منعقد ہوا۔جس میںپورے ملک سے اراکین مجلس عاملہ وذمہ داران صوبائی جمعیات نے شرکت کی ۔چونکہ یہ اجلاس نئی میقات کااولین اجلاس تھا اس لیے اس میں تنظیمی امور پر خاص طورسے غوروخوض کیا گیااور پالیسی پروگرام کی تعےین کے ساتھ عملی طورپر ان کے نفاذ کے لیے متعدد اہم فیصلے کئے گئی۔اورحسب روایت حرکت ونشاط کے پیش نظرتقسیم کارکوبروئے کار لاتے ہوئے متعددشعبہ جات مثلااوقاف کمیٹی،تعمیرات کمیٹی، رویت ہلال کمیٹی، میڈیا سیل، مجلس تحقیقی علمی وافتاء، مسابقہ حفظ وتجوید وتفسیر قرآن کریم کمیٹی، ریفریشر کورس آرگنائزنگ کمیٹی، کمیٹی برائے نشرواشاعت، کانفرنس کمیٹی، کمیٹی برائے تنظیمی ودعوتی امور، ریلیف ورک کمیٹی، کمیٹی برائے ملکی ، ملی وعالمی مسائل، کمیٹی برائے نصاب تعلیم، اسٹوڈینٹس گائیڈنس سنٹر کمیٹی،وفاق المدارس کمیٹی، ہیئۃ کبارالعلماء کمیٹی، کمیٹی برائے المعہد العالی، صحافت کمیٹی اور لیگل کمیٹی برائے امورمسلم نوجوان کے کنوینرس مقررکیے گئے اور ان کو مکلف کیا گیا کہ وہ اپنی اپنی کمیٹیوںکے اراکین منتخب کرکے متعلقہ شعبہ جات کومنظم وفعال بنائیں اور ملک وملت ، جماعت اورانسانیت کی خدمت جوکہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کا امتیاز ہے ۔اس میں اپنا فعال کردارادا کریں۔



