مولانا محمد یٰسین اختر مصباحی کی گرفتاری افسوسناک / مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

دہلی:۲۲/ جنوری ۵۱۰۲ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میںگذشتہ کل اسپیشل سیل کے اہلکاروں کے ذریعہ معروف عالم دین مولانا محمد یٰسین اختر مصباحی کی گرفتاری پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسے مسلم دینی قیادت کو بدنام کرنے عامۃ المسلمین کو پست حوصلہ اور خوف زدہ کرنے کا شاخسانہ قرار دیا ہی۔


ناظم عمومی نے کہا کہ ہندوستان جیسے عظیم جمہوری ملک میں بدقسمتی سے گذشتہ ایک دہائی سے یہ روایت چل پڑی ہے کہ ایک مخصوص فرقہ کے نوجوانوں اور اہم شخصیات کو محض شک کی بنیاد پر خفیہ ایجنسیاں اٹھالے جاتی ہیں یہ اور بات ہے کہ وہ اپنی بے گناہی کے سبب دیر یا سویر چھوڑ دئیے جاتے ہیںجس کا اثر یہ ہوتا ہے کہ اس شخص کے گھر ، خاندان کے افراد ہی نہیں بلکہ اس فرقہ کے تمام افراد ذہنی کرب میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ بلاشبہ یہ ملک کے ہر انصاف پسند انسان کے لیے لمحہ فکریہ ہی۔
ناظم عمومی نے کہا کہ بلاثبوت ایک مخصوص فرقہ کو حکومت یا اس کی کسی ایجنسی کے ذریعہ مختلف طریقوں سے مسلسل ہراساں کیا جانا اور اس پر ظلم وستم کو روارکھنا اور اس کے ساتھ امتیازی سلوک کرنا نہایت افسوسناک امر اور ملک و ملت کے بہی خواہوں اور سنجیدہ لوگوں کو اس سے بد ظن کرنے کے مترادف ہی۔ ملک کے ذی شعور طبقہ کو اس سلسلے میں غور و فکر کرنا چاہئی۔
مولانا سلفی نے کہا کہ وطن عزیز کے یوم جمہوریہ کی پر مسرت تقریب میں باہرسے مہمانان خصوصی کی آمد سب کے اہتمام و شان کی بات ہے ۔ عوام خصوصا سنجیدہ واہم لوگ اس کی قدر کرتے ہیں، لیکن اسے بہانہ بنا کر پوچھ تاچھ کے معاملہ کو وسعت دے کر اہم شخصیات تک کومشکوک گرداننا انتہائی تکلیف دہ بات ہے جس پر حکومت اور اس کی ایجنسیوں کو بہر حال سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہئی۔

The Collective Fatwa against Daish and those of its ilk

ہمارے رسائل وجرائد

http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/al-isteqamah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/islahe-samaj2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/jareeda-tarjumah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/the-symple-truth2gk-is-214.jpglink
«
»
Loading…