مظفر پور میں اقلیتی فرقہ کے گھروں پر حملہ نہایت افسوسناک اور قابل مذمت / مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی

دہلی:۰۲/ جنوری ۵۱۰۲ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں بہار کے مظفر پور ضلع کے اجیت پور کوٹھی گائوں میں اکثریتی فرقہ کے لوگوں کے ذریعہ اقلیتوںکے گھروں پر حملے کی جس میں تقریباً آٹھ لوگ ہلاک ہوگئے ،چھ افراد زندہ جلادیا گیااور چالیس مکانات نذر آتش کئے گئے حتی کہ مسجد کو بھی نہیں بخشا گیا ، پر زور مذمت کی ہے اور اسے نہایت افسوسناک اور فرقہ پرستوں کے ذریعہ ملک کی روایتی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی نارو ا کوشش قرار دیا ہی۔


انہوں نے کہا کہ بہارمیں ہر دلعزیز لیڈر نتیش کمار کی امن و سکون اور بھائی چارہ کے ماحول میں ہمہ جہت خدمات اور تاریخی حصولیابیوں سے بوکھلا کر فسطائی طاقتیں فرقہ وارا نہ منافرت پھیلا کر اور فسادات برپا کر کے بہار کو نہ صرف پیچھے دھکیلنے اور ترقی کی رفتار کو روکنے کی ناروا کوشش کر رہے ہیں بلکہ اسے پورے ملک میں بدنام کرنے کی گھنائونی سازش رچ رہے ہیں جسے بہار کے امن پسند اور ذی ہوش عوام کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں بہار نے غیر معمولی ترقی کی ہے اور اس کا وقار بڑھا ہی۔
ناظم عمومی نے اپنے بیان میں ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس پورے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیق کر کے اصل مجرمین کو قرار واقعی سزا دی۔ تاہم انہوں نے ریاستی حکومت کی طرف سے اس سلسلہ میں بروقت کئے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے ورثہ سے دلی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں کے پیچھے نہ پڑیں اور ریاست کی ہمہ جہت تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔
مولانا سلفی نے اپنے بیان میں اس بات پر بھی زور د یا ہے کہ معاشرے کے اندر مغرب کی تقلید میں مشرقی روایت سے ہٹ کر جس طرح کی جنسی بے راہ روی پھیل رہی ہے اور جس طرح اس جنسی انارکی کو روکنے اور اس کا سد باب کرنے کے بجائے اس کو بہانہ یا بنیاد بنا کر غیر ذمہ دارانہ بلکہ مفسدانہ اور غیر انسانی اقدامات کیے جارہے ہیں وہ ملک ومعاشرہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے جس پر ہر سنجیدہ فرد کو غور کرنا چاہئے

The Collective Fatwa against Daish and those of its ilk

ہمارے رسائل وجرائد

http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/al-isteqamah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/islahe-samaj2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/jareeda-tarjumah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/the-symple-truth2gk-is-214.jpglink
«
»
Loading…