قرآن کریم انسانیت کے فوز و فلاح کا آخری الہی پیغام ہی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام پندرہویں دو روزہ آل انڈیا مسابقہ حفظ و تجوید وتفسیر قرآن کریم کا آغاز کل سے


دہلی:۱۳/اکتوبر ۴۱۰۲ء
قرآن کریم انسانیت کے فوز و فلاح کا آخری الہی پیغام ہے اور اس سے رشتہ ہر حال میں استوار رکھنا امت کا فریضہ ہی۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے اخبار کے نام جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام حسب سابق امسال بھی پندرہویں دو روزہ آل انڈیا مسابقہ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم کا انعقاد اہل حدیث کمپلیکس اوکھلا نئی دہلی میں ہورہا ہے جس کا حسن آغاز یکم نومبر ۴۱۰۲ء کو صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوگا جو کہ ۲/نومبر ۴۱۰۲ء کی شام تک جاری رہے گا۔ اختتامی اجلاس میں مقتدر علمی وسماجی شخصیات کے ہاتھوں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات اور توصیفی سند سے نوازا جائے گا۔ اسی طرح تمام شرکا کو تشجیعی انعامات اور توصیفی سند دی جائے گی۔
ناظم عمومی نے کہا کہ مسابقے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں اور پورے ملک سے شرکاء ، حکم صاحبان اور سرپرست حضرات کی آمد کا سلسلہ شروع ہوچکا ہی۔
ناظم عمومی نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام مسابقہ حفظ و تجوید کا امتیاز یہ ہے کہ اس میں ہر مکتب فکر کے طلبہ بڑے جوش و خروش کے ساتھ شریک ہوتے ہیں اور نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔
مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے زیر اہتمام ہر سال مسابقہ حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم کے انعقاد کا مقصد ہے کہ قرآن کریم جو رب العالمین کی طرف سے انسانیت کے لیے عظیم پیغام ، امن و سلامتی کا منبع، اتحاد و یکجہتی کا علمبردار، دنیا کی خیر و فلاح کا ضامن اور ہر زمانے اور ہر قدم کے لیے دستور حیات ہے اس کی روشنی عام ہو۔ اس پر عمل کر کے مسلمان ہی نہیں بلکہ تمام انسانیت سرفراز و کامران ہو اور نئی نسل کے اندر حفظ و تجوید و تفسیر قرآن کریم کا جذبہ اور مقابلہ جاتی رجحان پیدا ہو

The Collective Fatwa against Daish and those of its ilk

ہمارے رسائل وجرائد

http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/al-isteqamah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/islahe-samaj2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/jareeda-tarjumah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/the-symple-truth2gk-is-214.jpglink
«
»
Loading…