شاہی امام پر جان لیوا حملہ انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہیذمہ داران مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند


دہلی:۷۲ اکتوبر ۴۱۰۲
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے امیرحافظ محمد یحیی دہلوی، ناظم عمومی مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی ،ناظم مالیات الحاج وکیل پرویز ودیگر ذمہ داران نے اخبار کے نام جاری ایک مشترکہ بیان میں دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے شاہی امام مولاناسید احمد بخاری پر ایک شرپسند کے ذریعہ بحالت نماز جان لیوا حملے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کی جس قدر مذمت کی جائے کم ہی۔
ان ذمہ داران نے کہاکہ دہلی کی جامع مسجد اسلامی ہند کی عظمت رفتہ کی نشانی اور جدید ہندستان کا مشترکہ قومی ورثہ ہے اس پر اور اس کے باوقار امام یا دیگر متعلقین پر کسی طرح کا حملہ پوری قوم پر حملہ اور اس کی عزت ووقار کے ساتھ کھلواڑ ہی۔
انہوں نے اپنے بیان میں اس جان لیوا حملے کو کسی گہری سازش کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے سیکوریٹی انتظامیہ اور صوبائی ومرکزی حکومتوں سے اس کی اعلی سطحی جانچ اور مجرمین کو قرار واقعی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
پریس ریلیز کے مطابق مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کے ذمہ داران نے شاہی امام کے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے اوروہ ان کی سلامتی کے ساتھ لمبی عمر کے لیے دعا گو ہیں

The Collective Fatwa against Daish and those of its ilk

ہمارے رسائل وجرائد

http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/al-isteqamah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/islahe-samaj2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/jareeda-tarjumah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/the-symple-truth2gk-is-214.jpglink
«
»
Loading…