حجاج کرام کے لیے حسن انتظام کی اعلیٰ مثال

دہلی:۱/اکتوبر ۴۱۰۲ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری اخبار ی بیان کے مطابق مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی صاحب ناظم عمومی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند جو سفر حج پر گئے ہوئے ہیں ، نے بتایا کہ مکہ مکرمہ کے اندر حکومت خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود حفظہ اللہ کی طرف سے حجاج بیت اللہ الحرام کی راحت رسانی کے لیے جو خدمات فراہم کی گئی ہیں اور جو انتظامات کیے گئے ہیں وہ حسن انتظام کی اعلیٰ مثال ہیں۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بڑے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اللہ کے پہلے گھر خانہ کعبہ کی زیارت اور حج و عمرہ کی توفیق و سعادت حاصل ہوتی ہے اور وہ حج جو رکن اسلام ہے اس کی ادائیگی سے سرفراز و سبکدوش ہوتے ہیں۔ حاجی جب حج وعمرہ سے لوٹتا ہے تو وہ گناہوں سے بالکل پاک و صاف ہوتا ہی۔
Uناظم عمومی نے کہا کہ یوں تو مملکت توحیدسعودی عرب اس سے قبل بھی حجاج بیت اللہ الحرام کی راحت رسانی اور مناسک حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے مثالی انتظامات کرتی رہی ہی، گراں قدر خدمات پیش کرتی رہی ہے اور اعلیٰ خدمات وسہولیات مہیا کرانے اور ان میں مزید بہتری لانے کے لیے روز بروز کوشاں رہی ہے لیکن امسال تو حسن اتنظام کی اعلیٰ مثال قائم ہے ۔اللہ کے مہمانوں کے لیے فراہم کردہ اعلیٰ سہولیات ، صفائی ستھرائی کے معقول نظم اور امن وسکو ن کے ماحول کو دیکھ کر دنیا کے ہر خطے سے آئے ہوئے مسلمانوں کے دل سے بے ساختہ خادم حرمین اور ان کی حکومت کے لیے دعائیں نکلتی ہیں۔
مولانا نے کہا کہ حرمین شریفین کی توسیع بلاشبہ مملکت سعودی عرب کا عظیم کارنامہ ہے جس کی وجہ سے حجاج کرام کے لیے مناسک حج کی ادائیگی میں بڑی آسانی ہورہی ہی۔
پریس ریلیز کے مطابق ناظم عمومی نے وطن عزیز ہندوستان کے حجاج کرام سے بھی ملاقاتیں کیں وہاں اطمینان بخش صفائی ستھرائی اور بہترین سہولیات و انتظامات کی وجہ سے انہیں خوش و خرم پایا۔

The Collective Fatwa against Daish and those of its ilk

ہمارے رسائل وجرائد

http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/al-isteqamah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/islahe-samaj2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/jareeda-tarjumah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/the-symple-truth2gk-is-214.jpglink
«
»
Loading…