Tuesday, 06 December 2011 13:56

صوبائی جمعیت اہل حدیث جموں وکشمیرکے زیراہتمام عظمت اسلام سیمیناراختتام پذیر

صوبائی جمعیت اہل حدیث جموں وکشمیرکے زیراہتمام عظمت اسلام سیمیناراختتام پذیر:۱۲شوال المکرم ۲۳۴۱؁ھ بمطابق ۰۲ستمبر۱۱۰۲؁م سلفیہ انسٹیچیوٹ پرے پورہ کے کانفرنس ہال میں  جمعیت اہل حدیث جموں وکشمیرکی طرف سے یک روزہ عظیم الشان عظمت اسلام سمینار کا انعقاد عمل میں آیاجس میں علمائے دین کے علاوہ ماہرین تعلیم ‘ دانشوران اوراصحاب قلم کی ایک معتد بہ تعداد علمی مقالات کے ساتھ رونق افروز ہوئی اور خواتین وحضرات کی بھرپور حاضری نے سمینار کو چار چاند لگائی۔جمعیت اہل حدیث جموں وکشمیر کی طرف سے مقالہ نگار حضرات سے تین اہم موضوعات پر مقالہ جات لکھنے کی درخواست کی گئی تھی اور انتہائی مختصر وقت میں علماء کرام نے قیمتی ‘علمی اور دقیق مقالات لکھ کر اپنی علمی‘اور قلمی صلاحیتوں کو جلا بخشی اور قوم وملت کے سامنے تینوں موضوعات پر گرانقدر مقالات پیش کرکے ایک عظیم خدمت انجام دی جس کے لئے وہ سارے حضرات مبارکبادی کے مستحق ہیں ‘ جمعیت اہل حدیث ان حضرات کی شکرگذار ہے اور بجا طور توقع رکھتی ہے کہ آئندہ یہ سلسلہ اوربھی بہتر انداز میں آگے بڑھے گا۔ اور قوم وملت کو اہم علمی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گی ۔ ان شاء اللہ

۔                                                                                                              
سمینارکا آغاز صبح دس بجے سے ہوا اور نشست اول کے لئے عظمت صحابہ رضی اللہ عنہم کا موضوع منتخب کیاگیا تھا جس میں مختلف حضرات نے ناظم اعلی جمعیت اہل حدیث جموں وکشمیر عبد الرحمن بٹ حفظہ اللہ کی موجودگی اور مولوی جمال الدین الثری حفظہ اللہ عمید الکلیۃ السلفیۃ کی صدارت میں اپنے مقالہ جات پیش کئے اور  فضیلۃ الشیخ محمد رمضان زاہد المدنی  حفظہ اللہ نے اس نشست کی نظامت کی ذمہ داریاں بحسن وخوبی نبھائیں۔طالب علم محمد عارف کی تلاوت کلام پاک اور بلال زرگر کی نعت نے سمینار ہال میں ایک عجب سماں قائم کردیا اور پھر ڈاکٹر عبد اللطیف الکندی حفظہ اللہ نے تمہیدی کلمات پیش کئے جن میں جمعیت اہل حدیث کے اس عظیم پروگرام کی غرض وغایت بیان کی نیز مقالہ نگار حضرات اور تمام حاضرین مجلس کی خدمت میں ترحیبی کلمات کے ساتھ ساتھ ان کی حاضری پر شکریہ ادا کیا اور پھر پہلے مقالہ کے طور پر ناظم سمینار نے محترم محمد یعقوب خان داعی اسلامک اسٹڈی سرکل جموں وکشمیر کو اسٹیج پرآنے کی دعوت دی ‘ محترم خان صاحب نے ’’ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم انسانیت کے ہمدرد‘‘ کے موضوع پر اپنا قیمتی مقالہ پیش کیا ۔                                                                                                                                             
 الشیخ غلام محمد بٹ المدنی حفظہ اللہ سابق ناظم اعلی جمعیت اہل حدیث اور استاذ الکلیۃ السلفیۃ (’’ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم مقام ومرتبہ قرآن وحدیث کی روشنی میں‘‘ )  کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ اسلامیات کے سربراہ محترم پروفیسر حمید نسیم رفیع آبادی حفظہ اللہ( اسلام دین اعتدال ‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اعتدال کے بہترین نمونہ )نوجوان اسکالر نثار احمد المدنی حفظہ اللہ ( فضائل اہل بیت رضی اللہ عنہم اور ان سے متعلق عقیدہ اہل سنت والجماعت)،استاذ الساتذہ شیخ محمد اسماعیل الثری ایڈیٹر جریدہ مسلم اور عمید الکلیۃ السلفیۃ للبنات ( عدالت صحابہ رضی اللہ عنہم )،مفتی جماعت اور مشہور عالم دین جناب محمد یعقوب بابا المدنی حفظہ اللہ(’’ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور روایت حدیث ‘‘)، نوجوان اسکالر محمد اشرف جعفری حفظہ اللہ( ’’ صحابہ رسول ؐ اور اسلامی فتوحات ‘‘) نوجوان فاضل زبیر یاسین المدنی حفظہ اللہ (’’ اجتہادات صحابہ رضی اللہ عنہم ‘‘)طالب علم حق نواز حفظہ اللہ ( ’’ خلیفہ چہارم حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ ایک تعارف ‘‘) جناب عصمۃ اللہ الندوی حفظہ اللہ نے ( ’’صحابہ کرام اور اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کے آپسی تعلقات‘‘)، طالب علم محمد امین شیخ حفظہ اللہ (’’  خلیفہ اول حضرت ابو بکر الصدیق رضی اللہ عنہ ایک تعارف‘‘) محترم نذیر احمد سلفی لائبریرین الکلیۃ السلفیۃ ( ’’ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اتباع رسول ؐ‘‘)،محترم مبشر احسن المدنی صاحب وغیرہم نے (’’ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے متعلق مصادر اصلیہ ایک تعارف ‘‘) کے موضوع پر اپنے گراں قدر مقالات کوپیش کیا۔                                                                       
اس نشست میں بہت حضرات نے مقالہ جات تیار کئے تھے مگر وقت کی قلت کی وجہ سے ان مقالہ جات کی خواندگی عمل میں نہ آسکی وہ یہ ہیں ـ  الشیخ محمد رمضان زاہد المدنی حفظہ اللہ (حدیث اور عظمت صحابہ رضی اللہ عنہم ) ‘  ۲  ـ الشیخ محمد سلیم المدنی حفظہ اللہ (صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اتباع رسول ؐ)،  ۳ ـ محمد اشرف حجام‘  (خلیفہ دوم حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ ایک تعارف)،  ۴ ـ  الطالب / توصیف احمد حفظہ اللہ ‘  (صحابی رسول عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ)،   ۵ـ  الطالب / عنایت اللہ حفظہ اللہ (خلیفہ سوم عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ)،  ۶ـ ایاز احمد نائیک ‘( خلیفہ سوم عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ )،  ۷ـ الشیخ سجاد احمد ڈار حفظہ اللہ( صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایک تعارف)، (۸)جناب ظہوراحمدشاہ مدنی(صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے متعلق اہل سنت والجماعت کاعقیدہ)، (۹)’’ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے متعلق فرق ضالہ کا موقف ) الشیخ اسد اللہ المدنی  حفظہ اللہ (ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن اور حکمت تعدد)، الشیخ عبد القیوم المدنی حفظہ اللہ( فقہی مسائل میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا مزاج )تھا۔ صدر محترم جناب الشیخ غلام رسول ملک  حفظہ اللہ (صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم  معیار ہدایت)۔
پہلی نشست کے آخر میں ناظم اعلی جمعیت اہل حدیث جموں وکشمیر جناب عبد الرحمن بٹ حفظہ اللہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’’ آج میں اس نشست کی کارروائی ملاحظہ کرکے اتنی مسرت محسو س کررہا ہوں کہ میں اسے لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا‘ میں نے آج تک اسلام کو ارکان خمسہ تک محدود سمجھا تھا میں سمجھتا تھا کہ لا الہ الا اللہ پڑھو‘ پانچ وقت کی نماز پڑھو ‘ زکوۃ ادا کرو روزہ رکھو حج کرو اتنا ہی جاننے کا نام دین ہے مگر آج کے اس سمینار نے میری آنکھیں کھول دی ہیں‘ یہ سمینار میرے لئے چشم کشا ہی۔ جمعیت اس ٹیلنٹ کوتلاش کرکے قوم کے سامنے نکھار کرپیش کرنا چاہتی ہے ‘ ہمیں امید ہے کہ آپ آئندہ بھی اس طرح جمعیت کی دعوت پر لبیک کرتے ہوئے اس کی علمی خاکوں میں رنگ بھر نے کے لئے آگے بڑھیں گی‘‘۔ ٹرانس ورلڈیونیورسٹی کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے جمعیت کی کوششوں کا خلاصہ پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ اس کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں جلد از جلد دور ہوں گی ‘ آپ نے سمینار کے مہتممین ‘منتظمین رضاکاروں اور مقالہ نویسوں کے ساتھ سمینار میں شامل تما م خواتین وحضرات کا شکریہ ادا کیا جن کی حاضری سے سمینار کی رونق دوبالا ہوئی۔                                                                                                 
 آخر میں الشیخ جمال الدین اثری حفظہ اللہ عمید الکلیۃ السلفیۃ نے اس نشست کا خلاصہ اپنے صدارتی کلمات میں پیش کیا ان کے اس بیان کے ساتھ ہی پہلی نشست اپنے اختتام کو پہونچی۔                                                                                                                                  
سمینار کی دوسری نشست کا آغاز بعد دوپہرظہرانہ کے ساتھ ہی ہوا  اس سمینار کی نظامت کے فرائض جناب فضیلۃ الشیخ/عبد الباسط المدنی  حفظہ اللہ پونچھ نے انجام دئیے ‘ اس نشست میں ’’ اسلام دین اعتدال‘‘ کے موضوع پر کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ ماس کمیو نیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ناصر مرزا صاحب ’’امت اسلامیہ امت وسط ‘‘ ۔ الشیخ محمد شفیع مکی حفظہ اللہ (’’ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے متعلق دو متضاد نظریات اور اسلامی اعتدال‘‘)حافظ محمد امین لولابی المدنی حفظہ اللہ( ’’ وسطیت اور اعتدال  قرآن کی روشنی میں ‘‘) عبد الباسط المدنی حفظہ اللہ (’’ عصر حاضر میں غلو اور انتہاء پسندی کے اسباب ‘‘) تحریرکردہ الشیخ ظہور احمد شاہ المدنی حفظہ اللہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈگری کالج کرگل )اس کے بعد ڈاکٹر عبد اللطیف الکندی استاذ الکلیۃ السلفیہ   (’’  عقیدہ میں اعتدال‘‘) الشیخ محمد اسماعیل الثری حفظہ اللہ( ’’ نبی کریم ؐ کے متعلق عقیدہ میں اعتدال اور منحرفین کا رویہ‘ ‘)،الشیخ ولی محمد وانی حفظہ اللہ (’’ غلو وجفاء دین سے خروج‘‘)۔الشیخ عبدالباسط المدنی حفظہ اللہ(’’ دعوت د                                                                                                                                ین اور منہج اعتدال‘‘) الشیخ مزمل رشید المدنی حفظہ اللہ (آپ کی نمائندگی شیخ ریاض صاحب حفظہ اللہ نے کی) (’’ اعتدال سے متعلق سلف صالحین کا موقف ‘‘) الشیخ محمد رمضان زاہد المدنی حفظہ اللہ (’’  محاسن اسلام در رفع حرج ویسر دین ‘‘) وغیرہم نے اپنے مقالات پیش کےی۔                                                                                     
نماز عصر کے فورا بعد سمینار کی تیسری نشست بعنوان ’’  تعظیم سنت نبویہ‘‘ کا آغاز ہوا ‘ اس میں محمد یعقوب با با المدنی  حفظہ اللہ کی صدارت اور ڈاکٹر عبد الوحید شیخ  حفظہ اللہ لیکچرار گورنمنٹ ہائرسکنڈری اسکول بانہال کی نظامت تھی۔جس میں الشیخ جمال الدین الثری حفظہ اللہ (’’سنت نبویہ ‘ شریعت اسلامیہ کا مصدر ثانی ‘‘) الشیخ جنید خا ن المدنی حفظہ اللہ (’’سنت نبویہ ‘ قرآن کریم کی تفسیر ‘‘)الشیخ نذیر لون سلفی  حفظہ اللہ ( ’’ سنت نبویہ اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ‘‘) الشیخ عبد الباسط المدنی  حفظہ اللہ (’’ سنت نبویہ اور انکار حدیث کی عصری تحریک‘‘)الشیخ محمد رمضان البزلوی  حفظہ اللہ (’’ دفاع سنت اور علماء اہل حدیث‘‘) الشیخ عبد العزیز المدنی  حفظہ اللہ(’’ تدوین سنت اور دواوین سنت ایک تعارف ‘‘)وغیرہم نے مقالات پیش کےی۔                                                                                                 
الشیخ محمدرمضان زاہد المدنی حفظہ اللہ’’سنت نبویہ‘ قرآن کریم کی روشنی میں ‘‘   الشیخ غلام محمد بٹ المدنی حفظہ اللہ ’’سنت نبویہ‘ فرمان نبی ؐ کی روشنی میں‘‘  ڈاکٹر عبد اللطیف الکندی حفظہ اللہ ’’سنت نبویہ عقائد واعمال میں حجت ‘‘ الشیخ محمد عبد اللہ ملک المدنی ’’ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور جذبہ اطاعت رسول ؐ‘‘                                                                                                              
شیخ اسد اللہ المدنی صاحب ’’ ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن اور حکمت تعدد‘‘ نہ پڑھ سکی۔ الدکتور محمد امین خان المدنی  حفظہ اللہ اپنا مقالہ بعنوان ’’ کشمیر میں علم حدیث کی نشر واشاعت اور علماء کشمیر کا حصہ ‘‘ اپنی والدہ محترمہ کی وفات کی وجہ سے نہ پڑھ سکی۔
آخر میں نائب صدر جمعیت شیخ ریاض احمد شاہ حفظہ اللہ نے ’’ شہادت شہید شوکت احمد شاہ  انتہاء پسندانہ سوچ کا نتیجہ ‘‘ کے موضوع پر اپنا مقالہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ منتظمین ‘ مقالہ نگار حضرات اور سامعین کا دل کی عمیق گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور صدر جمعیت جناب غلام رسول ملک حفظہ اللہ کی شفایابی کے لئے دعا کی۔                                                                   
اس سیمینارمیںمحترم شاہ دین ڈار حفظہ اللہ سابق ایگرو چیف وسابق چیرمین اوقاف جموں، پروفیسر نسیم حمید حفظہ اللہ ،پروفیسر ناصر مرزا حفظہ اللہ وغیرہم نے اپنے قیمتی تاثرات سے نوازا اور یہ سیمینارخیروخوبی کے ساتھ اختتام کوپہنچا۔
=جمعیت اہل حدیث مالیگاؤںکا انتخاب نو:مورخہ 25اکتوبر011بروز منگل بمقام نئی مسجد اہل حدیث نیاپورہ میں آئندہ پانچ سالہ میقات کے انتخاب نوکے لیے محترم جناب ڈاکٹرسعید احمد فیضی صاحب (امیرصوبائی جمعیت مہاراشٹر) کی صدارت میں مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں کے اراکین شوریٰ کے باہمی مشوروں اوراتفاق رائے سے درج ذیل عہدے داران کا انتخاب عمل میں آیا۔(امیر)مولانا شکیل احمد فیضی (نائب امیر) شفیق الرحمن (نورپریس) (ناظم اعلیٰ ) حافظ اشفاق احمد محمدی (نائب ناظم) عاصم شہزادفیت والا (خازن) مولانا اقبال احمدمحمدی(المرسلہ: ناظم دفتر جمعیت اہل حدیث مالیگاؤں)
ضرورت: ایک جید عالم فاضل کی برائے امامت ومدرسہ کے لئے مطلوب ہے جس کی ذمہ داری مسجد اورمدرسہ یعنی مکتب کی ہوگی اورہم ماہانہ مشاہرہ000/-روپئے مع طعام وقیام دیںگے بشرطیکہ عالم فاضل ہو۔(انتظامیہ کمیٹی ،حاجی عبدالرزاق وممتاز علی مسجد بساطیان وارڈ ۵قصبہ کھیڑی ،ضلع جھنجھنوراجستھان، 9829538368)
ممبر سازی اورجمعیات کی تشکیل: صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی کی میعاد ختم ہونے والی ہے اس لئے مقامی، ضلعی اور شہری جمعیتوں کی تشکیل کے لئے ممبرسازی اور ذیلی کمیٹیوں کاکام شروع ہی۔
سلفی دعوت اوراہل حدیث کاز سے اتفاق اورمحبت رکھنے والے احباب سے گزارش ہے کہ جمعیت اہل حدیث کے پلیٹ فارم کومستحکم کرنے کے لئے اس تنظیم میں شامل ہوں۔ البتہ جولوگ کسی اوراسلامی تنظیم سے متعلق ہوں وہ جمعیت اہل حدیث کے ممبر بننے کے مجاز نہیں ہیں۔ ممبرسازی کے لئے آپ اپنے حلقے کے ذمے داروں سے رجوع کریں۔(آفس سکریٹری ،صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی، 26520077)
# جمعیت اہل حدیث کرناٹک وگوا کے ذمہ داروں کا ایک روزہ جماعتی دورہ: مورخہ۳۲اکتوبر بروزاتوار جناب اسلم خان صاحب ناظم اعلیٰ صوبائی جمعیت اہل حدیث کرناٹک وگوا نے جمعیت اہل حدیث نارتھ زون کرناٹک کے مختلف مقامات کا دورہ کیا صبح سویرے بلگام پہنچے اور وہاں مسجد کی جگہ کا معائنہ کیا اوراحباب جماعت سے ملاقات کی اس کے بعد ضلع بلگام کے صدرجناب شوکت صاحب ملاکے ہمراہ مقام دھاراوڈ کا دورہ کیا وہاں بھی احباب جماعت سے ملاقات کی، وہاں سے نکل کر تھرلی کا دورہ کیا وہاں بھی ذمہ داروں اوراحباب جماعت سے ملاقات کی اوربعدنماز عصر تامغرب پھر مغرب تا عشاء مسجد محمدیہ اہل حدیث ہبلی میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت جناب اسلم خان صاحب ناظم اعلیٰ صوبائی جمعیت اہل حدیث کرناٹک وگوا نے فرمائی اور اسی میٹنگ میں جناب سراج الدین صاحب نائب ناظم صوبائی جمعیت وناظم نارتھ زون جمعیت اور جناب ایاز خاں صاحب صدر نارتھ زون جمعیت اہل حدیث کرناٹک وگوا اور زون کے دوسرے ذمہ داران بھی موجود تھے اس میٹنگ میں شہرہبلی کی مقامی جمعیت اورمسجد محمدیہ کے ٹرسٹ کے مابین مسائل پر تفصیلی غوروخوض کے بعد چند قراردادیں طے پائیں اوربعدنماز عشاء نارتھ زون جمعیت اہل حدیث کی میٹنگ رہی جس کی صدارت اسلم خان صاحب نے ہی فرمائی۔ اللہ ہم سب کواخلاص نیت سے دین کا کام کرنے کی توفیق دی۔ آمین (جمعیت اہل حدیث نارتھ زون کرناٹک

More in this category: جماعتی خبریں »

The Collective Fatwa against Daish and those of its ilk

ہمارے رسائل وجرائد

http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/al-isteqamah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/islahe-samaj2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/jareeda-tarjumah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/the-symple-truth2gk-is-214.jpglink
«
»
Loading…