Thursday, 03 September 2015 09:09

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کی میٹنگ ۳۳ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں اہم اقدامات

20150830 134637اہم ملی،ملکی اورجماعتی مسائل پر غوروخوض
نئی دہلی:۰۳اگست ۵۱۰۲ء
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی پریس ریلیز کے مطابق آج اہل حدیث کمپلیکس،اوکھلا،نئی دہلی میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کی ایک اہم میٹنگ امیرجمعیت محترم حافظ محمدیحيٰ دہلوی حفظہ اللہ کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے بیشتر صوبوں سے آئے اراکین اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔ناظم عمومی اورناظم مالیات نے اپنی رپورٹیں پیش کیںجن پر مجلس نے اطمینان و خوشی کا اظہارکیا ۔میٹنگ میںجمعیت کے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیااور آئندہ دعوتی،تعلیمی، تنظیمی اوررفاہی منصوبوں کومہمیزدینے کے لئے غور کیا گیا۔


میٹنگ میں ۶۱۰۲ کے اوائل میں ۳۳ویں آل انڈیا اہل حدیث کانفرنس دہلی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا اورکانفرنس کوکامیاب بنانے کے لئے عاملہ کے معزز اراکین نے چندہ جمع کیا اورتمام صوبائی جمعیات نے بڑھ چڑھ کرحصہ لینے اور کانفرنس کے تئیںجوش وجذبہ کا اظہارکیا۔
پریس ریلیزکے مطابق میٹنگ میںجماعتی امورعالمی، ملکی وملی مسائل بھی زیرغور رہے اور ان سے متعلق تجاویز وقرار داد منظور کی گئیںمجلس عاملہ کی قرار داد میں امتحان گاہ میں ڈریس کی بابت سپریم کوٹ کے فیصلہ اورمدارس کی تعلیم کے خلاف مہاراشٹرحکومت کے فیصلہ کو افسوسناک قرار دیا گیا ہی، حکومت ہند سے ویب سائٹوں پر اخلاق باختہ مواد کو مکمل طورپر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہی۔ علاوہ ازیں بعض خودساختہ ہندولیڈروں کے اشتعال انگیز بیانات اور گرداس پور میں دہشت گردانہ واقعات کی مذمت اور سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کے ماسٹر مائنڈسمجھے جانے والے اسیمانند کی ضمانت کے خلاف این آئی اے کی طرف سے چیلنج نہ کرنے کے فیصلے پراظہار تشویش کیاگیااورملی اتحادکی ضرورت پرزوردیا۔وطن عزیزگرداسپوروغیرہ ،سعودی عرب اورکویت وغیرہ میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی سخت مذمت کی گئی ہے اوراسے بزدلانہ وتخریبی کارروائی قرار دیاگیاہی۔
اسی طرح سے مجلس عاملہ نے بٹلہ ہاؤس سمیت ملک میں ہونے والے دیگرانکاؤنٹر س کی تحقیقات، بے قصورمسلم نوجوانوں کومعاوضہ دیئے جانے کا مطالبہ اور مسلم رہنماؤں کے ایک دوسرے کے خلاف بیان نہ دینے کی اپیل کی گئی ہی۔مجلس عاملہ کی قرارداد میں آل انڈیا حفظ قرآن وتفسیر قرآن کریم کووقت کی اہم ضرورت قراردیا گیاہے ۔ بعض پڑوس ملکوں کی جانب سے سرحدی تناؤکی کیفیت بنادی گئی ہے اور چھیڑخوانی کو افسوسناک گردانتے ہوئے حکومت سے اس طرح کی حرکت کا حکیمانہ اورغیر بزدلانہ مقابلہ کامطالبہ کیاگیا۔مجلس عاملہ کی قرار داد میں داعش اوراس جیسی تنظیموںکی دہشت گردانہ سرگرمیوں اوراسرائیل کے ظالمانہ رویہ کی مذمت اور فلسطینیوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کا مطالبہ کیاگیاہی۔مجلس عاملہ کی قراردادمیں جماعت کے نامورشخصیات کے انتقال پر اظہار تعزیت کیاگیاہی۔
مجلس عاملہ کی قرارداد کا مفصل متن یہ ہی:
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کایہ اجلاس امتحان گاہ میں ڈریس کوڈکی بابت سپریم کورٹ کے فیصلے کو افسوسناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بے حجابی ان لوگوں کے لئے معمولی مسئلہ ہوسکتاہے جن کے یہاں حجاب ان کے کلچر کا حصہ نہیں ہے لیکن جن کے یہاں یہ عقیدہ سے وابستہ معاملہ ہے ان کے لئے اس طرح کے فیصلے انتہائی تکلیف دہ اورآئین مخالف ہیں۔آئین کے اندر مذہب کے تناظرمیں اپنی تہذیب کو اپنانے کا جوحق دیاگیا ہے اس میں وقت اورجگہ کی کوئی قیدنہیں ہی۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس مدارس کے خلاف مہاراشٹر حکومت کے اس فیصلہ کو افسوسناک قراردیتا ہے جس میں اس نے کہاہے کہ اگرمدارس ریاستی حکومت کے منظورشدہ نصاب کے مطابق تعلیم نہیں دیںگے تو انھیں اسکول نہیں مانا جائے گا۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس حکومت ہند سے ویب سائٹوں پراخلاق باختہ مواد پرمکمل پابندی لگانے کا مطالبہ کرتاہے کیونکہ فحش مواد سے نئی نسل میں جنسی اباحیت پسندی پیدا ہورہی ہے اوراگربروقت اس کے خلاف کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا تواس سے دن بدن جنسی جرائم میںاضافہ ہوگا اوریہ حقیقت ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں جنسی جرائم کے جوواقعات رونما ہورہے ہیںان میں اخلاق باختہ ویب سائٹ کا اہم کردار ہی۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس بعض نام نہاد اور خودساختہ ہندولیڈروں کے اشتعال انگیز بیانات کی مذمت کرتا ہے اوروزیراعظم کی خاموشی کوتشویشناک قراردیتاہے ۔مجلس عاملہ نے کہا ہے کہ اس طرح کے بیانات سے ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کونقصان پہنچ رہا ہی۔ وزیراعظم ان خودساختہ لیڈروں کے خلاف کڑی کارروائی کریںجن کے بیانات کی وجہ سے ملک کی امن وشانتی درہم برہم ہورہی ہی۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس گرداس پور،پنجاب کے دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے افسوسناک اور بزدلانہ کارروائی قراردیتاہے اورحکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ اس طرح کے حالات پرکڑی نظررکھے اورشہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کرے علاوہ ازیں عاملہ کا یہ اجلاس دنیا کے مختلف حصوں میں ہونے والے تخریبی و دہشت گردانہ واقعات کی بھی مذمت کرتا ہی۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ کے ماسٹرمائنڈ سمجھے جانے والے اسیمانند کی ضمانت کو این آئی اے کی جانب سے چیلنج نہ کرنے پر اظہار تشویش کرتاہے اجلاس کا احساس ہے کہ اس طرح کے فیصلے سے قانون وانصاف کے تئیں باشندگان وطن کا اعتماد کمزور ہوگا اورمظلومین میں مایوسی پیدا ہوگی اس لئے اس بابت قانون کے تقاضوں کو پورا کیاجائے اورکسی کے ساتھ خصوصی رعایت قانون وانصاف کے منافی ہی۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس بٹلہ ہاؤس سمیت ملک میں ہونے والے دیگر انکاؤنٹروں کی تحقیقات کے اپنے مطالبہ کا اعادہ کرتاہے اوران پولس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کامطالبہ کرتاہے جواپنی سرخروئی کے لئے اس طرح کے اقدامات کرتے ہیں۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس بے قصور مسلم نوجوانوں اور دیگراقلیتوں کے ان نوجوانوں کو معاوضہ دینے کی اپیل کرتاہے جن کوملک کی عدالتوں نے باعزت بری کردیاہے اوران سرکاری کا رندوں کے خلاف قانونی کا رروائی کامطالبہ کرتاہے جو من گھڑت مقدمات کے ذریعہ اقلیتوں کے نوجوانوں کے بیش قیمت اوقات برباد کرتے ہیں اوران کوذہنی طورپر ٹارچرکرتے ہیں۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس شبہ کی بنیاد پر مسلم نوجوانوں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتاہے کہ محض شبہ کی بنیاد پر مسلم نوجوانوں کی گرفتاری بندکی جائے اوران کے مستقبل سے کھلواڑنہ کیاجائے اورجیلوں میں بند قیدیوں کوضمانت پررہا کیا جائے اوران کے مقدمات کوجلداز جلد نمٹایاجائی۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کے اس اجلاس کایہ احساس ہے کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ مسلمانوں کا ایک عظیم الشان پلیٹ فارم ہے ، گرچہ سابق میں مختلف طرح سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتا رہاہے ،اس کے سلسلہ میںجماعت اہل حدیث اب تک انتہائی حکیمانہ رویہ اپناتی رہی ہے اور انتہائی صبر آزما حالات میں بھی ثابت قدم رہی ہے لیکن یہ امر تکلیف دہ ہے کہ بورڈ کی جانب سے اسے مسلسل نظر انداز کیاجاتارہاہے ،مجلس عاملہ اس پرتشویش کااظہارکرتی ہے اورمطالبہ کرتی ہے کہ جلد ازجلداس کوبھرپورنمائندگی دی جائی۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس عالمی صورت حال کے تناظرمیں مسلم تنظیموں کے عہدیداران اورخاص طورسے علماسے اپیل کرتاہے کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف ناشائستہ غلط بیان نہ دیں اورایک دوسرے کے تئیں حسن ظن رکھیں کیوںکہ منفی بیان سے ملت میں انتشار پیدا ہوتاہے اس لئے ہمیں ایسے کسی بھی بیان سے گریز کرنا چاہیے جس سے ملی کاز کوزک پہنچتی ہو۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کایہ اجلاس مرکزی جمعیت کے زیراہتمام سولہویں آل انڈیامسابقہ حفظ وتجویدوتفسیرقرآن کریم کے کامیاب انعقاد کو وقت کی ضرورت قرار دیتاہے اورمرکزی جمعیت کی ان کوششوں کوبنظرتحسین دیکھتاہی۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس سمجھتاہے کہ ہمارا ملک اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ہمیشہ خوشگوار تعلقات کا خواہاں رہاہے اور وقتا فوقتا اس کے لئے کوششیں ہوتی رہتی ہیں لیکن بعض بیرونی طاقتیں اس کو سبوتازکرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیںجس سے امن مذاکرات متاثر ہوتے ہیں لہٰذا اس سلسلے میں حکومت کو چاہئے کہ ملک دشمن طاقتوں کی سازشوں کو ناکام کرتے ہوئے اس سلسلہ کو جاری رکھے اور بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں خوشگوار تعلقات کے لئے تمام ممکن اقدامات کری۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس خادم حرمین شریفین کے ہمہ جہت اقدامات کی تحسین کرتے ہوئے حجاج کرام کے سلسلہ میں فراہم کردہ سہولتوں اور عظیم الشان انتظامات کی ستائش کرتاہے ۔ اوراس پرشکریہ ادا کرتے ہوئے ان سارے حجاج کرام کے حج کو حج مقبول اور سعودی عرب کی عظیم الشان خدمات کی قبولیت کے لیے دعائیں کرتاہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتاہی۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس سعودی عرب کے شہزادہ محمدبن نایف بن عبدالعزیز کوولی عہد اورشہزادہ محمدبن سلمان آل سعودکوولی عہد ثانی بنائے جانے پر مبارکباد دیتاہی۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس سعودی عرب کی قیادت میں یمن کے اندر حوثیوں کی بغاوت کے خلاف فوجی عرب کی کارروائی بنام ’’عاصفۃ الحزم‘‘کو وہاں کی قیادت کا دور اندیشانہ فیصلہ قرار دیتے ہوئے اس کی ستائش کرتاہے اور اسے فیصلہ کن کارروائی قراردیتے ہوئے اس کے لیے دعا گوہی۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس داعش اور اس جیسی دیگر تنظیموں کی ظالمانہ کارروائیوں کی مذمت کرتاہے ۔مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کا یہ واضح موقف ہے کہ داعش وغیرہ کی دہشت گردانہ وانتہاپسندانہ سرگرمیوں کا اسلام اورمسلمانوں سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ مسلمانوں اور اسلام کو نقصان پہنچانے والی طاقتوں کا آلۂ کار اورانہیںبدنام کرنے کی سازش کا حصہ اوران کی آڑمیں سنی مسلمانوں کی نسل کشی کاشاخسانہ ہی۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس اقوام متحدہ اورعالمی برادری سے اپیل کرتاہے کہ فلسطین قضیہ کے حل کے لئے غیرجانبداری سے کام لے ،فلسطینی باشندوں کے حقوق کا تحفظ کیاجائے ،غازہ پٹی سے محاصرہ ختم کرایا جائی،اوران کے خلاف اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں پر روک لگائیں کیوںکہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے مشرق وسطی میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے اورعرب ممالک متحدہوکر اس کی جارحانہ کارروائیوں سے روکنے کے لئے حکمت عملی وضع کریں۔
٭ مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس سعودی عرب کے سابق وزیر خارجہ شہزادہ سعود الفیصل ،مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے نائب امیرڈاکٹرسیدعبدالحلیم ، ناظم مالیات الحاج وکیل پرویز کے جواں سال صاحب زادے مشیراحمداورشعلہ بیاں خطیب مولانا تبارک حسین قاسمی استاذ جامعہ سراج العلوم کنڈؤ،بونڈیہار مغربی بنگال کے مایہ ناز عالم دین اور معروف خطیب شیخ الحدیث عبدالوہاب رحمانی، استاذ جامعۃ المفلحات حیدر آباد مولانا احمد مجتبیٰ سلفی مئوی، معروف داعی ڈاکٹر معراج عالم تیمی کی والدہ، جناب اسعد بن حسین شائقی مئوی وغیرہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائی، ان کی لغزشوںکو در گزر کرکے اپنے دامن عفو میں جگہ دے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے اور جماعت و جمعیت کو ان کا نعم البدل عطا فرمائی۔ آمین

The Collective Fatwa against Daish and those of its ilk

ہمارے رسائل وجرائد

http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/al-isteqamah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/islahe-samaj2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/jareeda-tarjumah2gk-is-214.jpglink
http://ahlehadees.org/modules/mod_image_show_gk4/cache/the-symple-truth2gk-is-214.jpglink
«
»
Loading…